17 اگست 2014 - 12:04
روسی فوج نے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی، یوکرین

یوکرین نے کہا ہے کہ روسی فوج نے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم روس نے الزام کی ترید کرتے ہوئے اسے سراسر بے بنیاد اورجھوٹ قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے چند دستوں نے رات کے اندھیرے میں یوکرینی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں دوبارہ پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا گیا۔دوسری جانب ماسکو نے یوکرین کی جانب سے روسی فوج کے سرحد عبور کرنے کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوج نے دن کے کسی بھی حصے میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔

.......

/169